بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، فیسکو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے لئے آئی فیسکو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے چک نمبر 66 ج ب کے قریب فیسکو اہلکار بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف تھے کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے اہلکاروں کو قابو کر لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سرکاری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے