ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے 4افراد گرفتار

ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک  کرنے والے 4افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ستیانہ روڈ پر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن کی جانب سے ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں