فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت : آصف رضا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلام اپنے مفادات کو دوسروں پر قربان کرنے کا درس دیتا ہے ۔ فلاحی اداروں کے بے لوث کارکنان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اکف فری میڈیکل سنٹر پر روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کا فری علاج معالجہ کیا جاتا ہے ۔
انسانیت کی خدمت کا جذبہ اللہ کی بہترین عطا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے الٰہی آباد میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاتفریق خدمت انسانیت اسلام کا عظیم حسن ہے ۔ فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے کی اشد ضرورت ہے ملک کے ہر فرد کو اپنی طاقت و ہمت کے مطابق معاشرتی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔ شہر بھر میں صحت، تعلیم اور خوراک کی سہولیات ضرورت مندوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ضرورت مندوں کو تلاش کرکے ان کی باعزت خدمت کرنا نیکی کااعلٰی ترین درجہ ہے ۔ بنیادی سہولیات عوام کی پہنچ سے کوسوں دور ہوچکی ہیں۔