سالانہ سیرت رحمت للعالمینﷺ کانفرنس28 اگست کو ہو گی
سمندری (نمائندہ دنیا)پاکستان علماکونسل کے زیر اہتمام سالانہ سیرت رحمت للعالمینﷺ کانفرنس28 اگست بعداز نماز عشا سمندری میں منعقد ہو گی۔
کانفرنس سے مرکزی قائدین کے علاوہ نامور خطبا، شعرا اور جید علماکرام خطاب فرمائیں گے نوجوان نسل کو دنیا و آخرت میں کامیابی کے حصول کیلئے سیرت نبی اکرم کو اپنانا ہو گاان خیالات کا اظہار پاکستان علماکونسل پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد یاسر علوی نے مقامی ذمہ داران سے خطاب میں کیا۔