عوامی مسائل کا فوری ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح :علی اکبر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوامی مسائل کا فوری ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح بن چکا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت محکمہ مال سے متعلقہ سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اور موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے سائلین کو فوری ریلیف فراہم کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ، محکمہ ریونیو کے افسران، انچارج لینڈ ریکارڈ، تحصیلدار، پٹواری و دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے سائلین سے ریونیو عوامی خدمت سروسز کی افادیت اور مسائل کے حل سے متعلق پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے بعض درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ ریونیو سے متعلقہ عوامی مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر محکمہ مال سے متعلق ریلیف فراہم کرنا ہے ۔