اجرتوں میں اضافہ کیلئے احتجاجی ریلی، ہزاروں مزدوروں کی شرکت

 اجرتوں میں اضافہ کیلئے احتجاجی ریلی، ہزاروں مزدوروں کی شرکت

پینسرہ (نمائندہ دنیا )پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاور لوم ورکرز کی اجرتوں میں اضافے کے مطالبے کے لیے احتجاجی ریلی چک نمبر 67 ج ب سدھار سے نکالی گئی۔۔۔

 جو ڈی سی او آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لیے نعرے بازی کی۔اس موقع پر بابا لطیف انصاری، اسلم معراج، ملک ممتاز، رانا ریاض، شیخ نثار احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ حکومت کی جانب سے سالانہ اجرتوں میں اضافہ کے اعلان پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، جب کہ لاکھوں مزدور اب بھی سوشل سکیورٹی کارڈ سے محروم ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کیے گئے جن میں لیبر ڈائریکٹر غلام شبیر کلیار اور اے ڈی سی جی نے شرکت کی۔پیر کے روز دوبارہ مذاکرات کروا کر مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں