چناب نگر:سپیڈبریکرسے گر کر محنت کش زخمی ہو گیا
چناب نگر(نامہ نگار)اندھے سپیڈبریکرز نے روڈز کوموت کی سڑک بنارکھاہے سپیڈبریکرسے گر کر محنت کش زخمی ہو گیا، شہریوں کاشدیدردعمل ،مین روڑ زپر خطرناک سپیڈ بریکر بنادیئے گئے۔۔۔
جس سے روزانہ درجنوں شہری حادثات کا۔شکارہونے لگے ،گزشتہ چند دن میں سنگین حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔مزکورہ سپیڈ بریکر سے محنت کش کگرکر زخمی ہوگیا۔جبکہ انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی سپیڈ بریکر کوختم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں،عوام کو براہ راست موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے غلط بنائے سپیڈ بریکر زکو فی الفور ختم کیا جائے ۔