ڈاکٹر طارق سلیمان کا کمالیہ یونیورسٹی کا دورہ ، وی سی سے ملاقات

 ڈاکٹر طارق سلیمان کا کمالیہ  یونیورسٹی کا دورہ ، وی سی سے ملاقات

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر طارق سلیمان نے حال ہی میں کمالیہ یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر یاسر نواب سے خصوصی ملاقات کی۔

انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ڈاکٹر طارق سلیمان نے کمالیہ میں یونیورسٹی کے قیام کو علاقے کے نوجوانوں کے لیے خوشحال اور روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کی سہولیات کا مقامی سطح پر میسر آنا نہ صرف تعلیمی ترقی بلکہ سماجی اور معاشی استحکام کا بھی ذریعہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں