چنیوٹ:مریم نواز شریف کے 150 فٹ لمبے تصویری البم کی نمائش

چنیوٹ:مریم نواز شریف کے 150  فٹ لمبے تصویری البم کی نمائش

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )فیصل آباد کے آرٹسٹ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں مریم نواز شریف کے 150 فٹ لمبے تصویری البم کی نمائش لگائی، جسے دیکھنے کے لیے صحافیوں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر آرٹسٹ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں اور جس طرح سے انہوں نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کو تیزی سے سرانجام دیا، اسی نے مجھے ان کی طرف متوجہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات، دھی رانی پروگرام، طلبا کے لیے مختلف پراجیکٹس، اور سب سے بڑھ کر تجاوزات کا خاتمہ، یہ تمام اقدامات متاثر کن ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں