سابقہ رنجش ،شہری کو گن پوائنٹ پر دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو گن پوائنٹ پر مبینہ طور پر دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ سول لائن کے علاقے سیشن کورٹ کے قریب وسیم حسن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ سابقہ کیس کے حوالے سے سیشن کورٹ آیا ہوا تھا کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر اسے قابو کر لیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کرتے ہوئے ملز م موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کردی ہے ۔