200 یونٹ سے زائد بجلی پر اضافی ریٹ، فکس ٹیکس معاشی قتل کے مترادف:فیض سلطان

200 یونٹ سے زائد بجلی پر  اضافی ریٹ، فکس ٹیکس معاشی قتل  کے مترادف:فیض سلطان

کمالیہ(نمائندہ دنیا) صدر ریٹیلرز ایسوسی ایشن فیض سلطان فیصل نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے شہریوں اور تاجروں کا جینا محال کر دیا ہے ۔

  اگر کوئی 200 یونٹ سے ایک یونٹ زیادہ خرچ کرے توبل پر کئی گنا اضافی ریٹ لاگو کر دیا جاتا ہے ۔ بلوں میں ایسے ناقابلِ فہم ٹیکس شامل کیے جا رہے ہیں جن کی نہ کوئی وضاحت موجود ہے اور نہ ہی صارفین کو ان کی سمجھ آتی ہے ۔ شکایات کے باوجود  بھاری بل بھیجے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں