کمالیہ:فوڈ اتھارٹی کا ایکشن 13 یونٹس سیل، 41 لاکھ جرمانے

کمالیہ:فوڈ اتھارٹی کا ایکشن 13 یونٹس سیل، 41 لاکھ جرمانے

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کمالیہ نے جولائی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز یاسر مشتاق کی نگرانی میں حفظانِ صحت کی خلاف ورزیوں پر بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے جولائی کے دوران 3437 انسپکشنز کیں، 13 مضر صحت خوراک تیار کرنے والے یونٹس کو سیل کیا، 6 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 474 کاروباری مراکز پر صفائی کے ناقص انتظامات پر مجموعی طور پر 41 لاکھ 68 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔1475 یونٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے ۔ کارروائیوں میں 2615 لیٹر ملاوٹی دودھ، 27 من بیمار گوشت، 24 کلو ملاوٹی مصالحے ، 82 کلو چائنا سالٹ، 91 لیٹر ناقص مشروبات اور 230 کلو ایکسپائرڈ اشیاء تلف کی گئیں۔ جعلی پیکنگ، ناقص چائے اور مشینری بھی ضبط ہوئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں