پیچ ورک نہ ہونے سے سڑکیں مزید تباہ ہونے لگیں

پیچ ورک نہ ہونے سے سڑکیں مزید تباہ ہونے لگیں

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی روایتی غفلت یا عوامی مسائل میں غیر سنجیدگی، شہر کی سڑکوں پر پیچ ورک نہ ہونے سے سڑکیں مزید تباہ ہونے لگیں۔ شہریوں کو دورانِ سفر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

میونسپل کارپوریشن کی روایتی غفلت اور فرضی کارروائیوں کے باعث شہر کی خستہ حال سڑکیں مزید بربادی کا شکار ہو رہی ہیں۔ پیچ ورک نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔شہر کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں ٹریفک حادثات کا سبب بن رہی ہیں، جن میں شہری زخمی بھی ہو رہے ہیں جبکہ قیمتی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کو زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلانا چاہیے بلکہ عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ سڑکوں کی حالت بہتر ہو اور حادثات سے بچا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں