نئے بھرتی ہونے والے ایف بی آر انسپکٹرز کے اعزاز میں عشائیہ

نئے بھرتی ہونے والے ایف بی آر  انسپکٹرز کے اعزاز میں عشائیہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مہر مبشر حسن وینس اور مہر اصغر علی وینس (انسپکٹر ایف بی آر) کے فارم ہاؤس پر نئے بھرتی ہونے والے ایف بی آر انسپکٹرز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

مہر اصغر وینس کی دعوت پر فیصل آباد ڈویژن کے ایف بی آر انسپکٹرز نے بھی شرکت کی۔شرکاء میں انسپکٹر عامر شہزاد، انسپکٹر محمد عاصم، انسپکٹر توصیف، انسپکٹر محمد ذیشان، انسپکٹر عبدالوہاب، انسپکٹر محمد ناصر، انسپکٹر شریف سلطان، انسپکٹر محمد مظہر، سپروائزر محمد عامر اور سپروائزر چودھری ثقلین شامل تھے ۔اس موقع پر نئے بھرتی ہونے والے انسپکٹرز سے ان کے پیشہ وارانہ امور کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ دیانتداری، محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں