آوارہ کتوں کا حملہ ، صبح کی سیر پر جانیوالی متعدد خواتین زخمی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر کے پوش علاقہ میں آوارہ کتوں نے حملہ کر کے صبح کی سیر کیلئے جانے والی متعدد خواتین کو زخمی کر ڈالا۔
میونسپل کمیٹی حکام کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے ، خطر ناک آوارہ کتے بڑی بڑی ٹولیوں کی صورت میں ہر طرف گھومتے نظر آتے ہیں ، ڈی سی ہاؤس کینال روڈ اور دیگر گرین بیلٹوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے ،جس کے نتیجہ میں وہاں سیر و تفریح کیلئے جانے والے شہریوں اور خواتین کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے سد باب کیلئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔