یومِ استحصالِ کشمیر پرریلی اور پرچم کشائی کی تقریب
بھوانہ:(نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی بھوانہ کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر پر ریلی اور پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔
اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال نے پرچم کشائی کی بعدمیں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ سعدیہ جمال سی او میونسپل کمیٹی معیظ گجر، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی تنویر گجر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر روبینہ چوہدری ،ایم ایس ٹی ایچ کیو بھوآنہ ڈاکٹر صہیب شبیر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خاور عباس جپہ ،تحصیل آفیسر ستھرا پنجاب قاسم دلمیر تاجران اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔