جڑانوالہ:چینی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام ،سستے داموں فروخت

جڑانوالہ:چینی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام ،سستے داموں فروخت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) انتظامیہ نے چینی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ خفیہ اداروں کی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران 70 لاکھ روپے مالیت کی چینی برآمد کر لی گئی۔

حساس اداروں کی نشاندہی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک تصور حسین اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے غلہ منڈی جڑانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے چینی سے بھرے بڑے ٹرک کو قبضے میں لے لیا، جس میں 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چینی موجود تھی۔اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ کی ہدایت پر برآمد شدہ چینی کو شہریوں کو مناسب نرخوں پر فروخت کرنے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر چار خصوصی سٹال قائم کئے گئے ، جہاں چینی 173 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ ذخیرہ اندوز عناصر کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی عوام کا معاشی استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے ، تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں