سدھار تا بڑا بائی پاس تجاوازات انتظامیہ سے نوٹس کا مطالبہ

سدھار تا بڑا بائی پاس تجاوازات انتظامیہ سے نوٹس کا مطالبہ

پینسرہ(نمائندہ دنیا) سدھار تا بڑا بائی پاس چوک تجاوازات کی بھر مار انسداد تجاوزات آپریشن کا مطالبہ ،مین شاہرہ جھنگ روڈ پر چک نمبر 67ج ب سدھار سائزنگ سٹاپ سے لے کر۔۔۔

 مین چوک بڑا بائی پاس تجاوازات کی بھر مار ہے ملاں پور روڈ سے 68موڑ تک تو دکاندار وں نے نصف سڑک تک  سامان سجا رکھا ہے ہفتہ والے دن نجی مارکیٹ میں جگہ نہ ملنے پر سینکڑو ں دکاندار مین شاہرہ جھنگ روڈ پر  سامان سجا لیتے ہیں  رہی سہی کسر رکشہ والے پوری کر دیتے ہیں اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہتی ہے یہی حال ملاں پور روڈ اور قبرستان روڈ سدھار کا ہے جہاں دکانداروں نے سرکاری نالہ سے کئے فٹ آگے تک پختہ تعمیرات بنا رکھی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں