فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈائون ،ڈیری شاپ اور فارم بند
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رانا اسد کی سربراہی میں ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔
نشاط آباد میں 1 ڈیری شاپ اور 1 ڈیری فارم کو اصلاح تک بند کر دیا گیا مکوآنہ بائی پاس پر واقع معروف برانڈ کے گودام کو 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاجڑانوالہ روڈ پر واقع معروف ریسٹورنٹ کو 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا 3ہزار کلو کارن پروڈکٹس، 1من سے زائد ماجرین اور مختلف اشیاتلف کر دی گئی،گودام میں فوڈ گریڈ ،نان فوڈ گریڈ اور ایکسپائر اشیااکٹھی رکھی پائی گئی ۔