چنیوٹ فیصل آباد روڈ کی کارپٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا

چنیوٹ فیصل آباد روڈ کی کارپٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ فیصل آباد روڈ کی کارپٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے ، جسے تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے روڈ کا دورہ کیا اور مختلف حصوں میں جاری کارپٹنگ اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ کام کے دوران اعلیٰ تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔صفی اللہ گوندل نے افسران کو تاکید کی کہ وہ موقع پر موجود رہ کر کام کی مکمل نگرانی کریں تاکہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل ہو اور عوام کو بہتر سفری سہولت میسر آ سکے ۔شہری حلقوں نے روڈ کی تعمیر کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ یہ منصوبہ معیاری اور بروقت مکمل ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں