ڈپٹی کمشنر کا نصرت فتح علی خان ہسپتال حسیب شہید کالونی کا دورہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے نصرت فتح علی خان ہسپتال حسیب شہید کالونی کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا پارکنگ ایریا میں جا کر پرچی فیس اور سہولیات چیک کیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا۔۔۔
اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے زنانہ اور مردانہ وارڈز میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بھی چیک کیں ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا ۔