ڈاکٹر رؤف کیلئے بیسٹ پرفارمنس اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم کو \"بیسٹ پرفارمنس اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025\" سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز گورنر پنجاب کی جانب سے لاہور میں منعقدہ اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈز کی پُروقار تقریب میں پیش کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم کو یہ ایوارڈ ان کی شاندار تعلیمی قیادت، جدید تدریسی و تحقیقی رجحانات کے فروغ، ادارہ جاتی ترقی میں نمایاں اقدامات اور پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو عالمی سطح تک پہنچانے کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ یہ کامیابی پوری یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور عملے کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کو تدریس و تحقیق میں مزید بلند معیار تک پہنچایا جائے گا تاکہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے ۔