ٹو بہ :جشنِ آزادی تقریبات، فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

 ٹو بہ :جشنِ آزادی تقریبات، فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک معرکہ حق کے تحت ضلع بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے جاری ہیں۔

 اسی سلسلے میں شاہین فٹبال سٹیڈیم میں فٹبال ٹورنامنٹ منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے تین دلچسپ میچز کھیلے گئے ۔ ابتدائی میچ کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو لیا گیا، جبکہ شائقین کو کھیل کی بہترین جھلکیاں دیکھنے کو ملیں۔تقریب کا مقصد نوجوانوں میں مثبت سوچ اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹورنامنٹ کو احسن انداز میں منظم کیا گیا۔اسی دوران، ضلع بھر میں شجرکاری مہم بھی بھرپور انداز میں جاری ہے ، جس کے تحت مختلف مقامات پر پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ ماحول کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے ۔مزید برآں، جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے تناظر میں نجی و سرکاری عمارتوں کو چراغاں کیا جا رہا ہے ۔ شہر کی گلیوں، بازاروں اور چوراہوں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے ، جو شہریوں کے حب الوطنی کے جذبے اور وطن سے والہانہ محبت کی عکاسی کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں