ویٹرنری گریجویٹس و پیرا ویٹس کیلئے انٹرنشپ پروگرام شروع

ویٹرنری گریجویٹس و پیرا ویٹس کیلئے انٹرنشپ پروگرام شروع

پیرمحل(نمائندہ دنیا ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت محکمہ لائیو سٹاک نے 60کروڑ روپے کی لاگت سے 1000ویٹرنری گریجویٹس و پیرا ویٹس کے لئے انٹرنشپ پروگرام شروع کردیا۔

جس میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کوٹہ 6ویٹرنری گریجو یٹس 1ویٹرنری اسسٹنٹ اور 1اے آئی ٹیکنیشن پر مشتمل ہے ، مذ کورہ پروگرام کے تحت ویٹرنری گریجو یٹس کو 60ہزار اور پیرا ویٹس کو 40ہزار روپے وظیفہ ملے گا ، امید وار درخواستیں 31اگست 2025تک ایڈیشنل ڈائریکٹر لا ئیو سٹاک کے دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ فارم محکمہ لا ئیو سٹاک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں