جائیکا کے 3 رکنی وفد کا دورہ مکمل،ایم ڈی واسا کے ملاقات
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جائیکا کا تین رکنی وفد فیصل آباد کے کامیاب دورے کے بعد واپس روانہ ہو گیا۔ دورے کے دوران ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ سے نتیجہ خیز ملاقاتیں اور مجوزہ منصوبہ جات کی سائٹس کا معائنہ کیا گیا۔
وفد نے 250 ملین ڈالر کی فنڈنگ سے نئے منصوبوں پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور بتایا کہ دورے اور منصوبوں کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کر کے مارچ 2026ء تک منظوری حاصل کی جائے گی۔ مجوزہ منصوبوں میں جھنگ برانچ کینال پر 20 ملین گیلن یومیہ کا سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، جھال خانوانہ پراجیکٹ کی توسیع، گوگیرہ برانچ کینال پر 10 ملین گیلن یومیہ کا پلانٹ، اور دو منصوبوں کی سولر سسٹم پر منتقلی شامل ہیں۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ صاف پینے کے پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، جائیکا کے تعاون سے جھال خانوانہ منصوبہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے جس سے 2 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہو رہے ہیں۔