ریسکیو 1122 کی نااہلی ،ہیلپ لائن کی بار بار خرابی معمول

ریسکیو 1122 کی نااہلی ،ہیلپ لائن کی بار بار خرابی معمول

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ریسکیو 1122 کی نااہلی کے باعث ہیلپ لائن کی بار بار خرابی معمول بن گئی۔ تکنیکی مسائل کو جواز بنا کر ایمرجنسی کے لیے مخصوص نمبر گھنٹوں بند رہنے لگے ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 فیصل آباد کا ایمرجنسی نمبر اکثر اوقات ناقص تکنیکی نظام کے باعث بند رہتا ہے ، جس کے باعث ہنگامی صورتحال میں متاثرہ افراد بروقت رابطہ کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ متعدد مواقع پر شہریوں کو کئی کئی گھنٹے رابطہ نہ ہونے کی شکایات رہیں، جبکہ متعلقہ حکام ہر بار خرابی کو وقتی قرار دے کر معاملہ ٹال دیتے ہیں۔شہری حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جیسی حساس اور اہم سروس میں اس قسم کی لاپرواہی ناقابلِ قبول ہے ۔ بروقت مدد نہ ملنے کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہیلپ لائن کے نظام کو مستقل طور پر فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں