راہ جاتی طالبات کو ہراساں کرنے پرملزمان کیخلاف مقدمہ درج

راہ جاتی طالبات کو ہراساں کرنے  پرملزمان کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راہ جاتی طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے محلہ غازی آباد کے رہائشی جاوید نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے سکول آتے اور جاتے ہوئے اسکی بیٹیوں کو فحش جملے بولتے ہوئے ہراساں کرنامعمول بنا لیا گیا ہے اور منع کرنے کے باوجود ملزمان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں