سابقہ رنجش پر خواتین سمیت اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سابقہ رنجش پر خواتین سمیت اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر خواتین سمیت اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے سعید کالونی کی رہائشی خالدہ سعید نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر موجود تھی کہ اس دوران ملزمان انہیں قابو کر لیا۔۔۔

 اور سابقہ رنجش پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ ایک اور واقعہ میں سابقہ رنجش پر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے حبیب کالونی کی رہائشی حمیرا حفیظ نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش پر اسے قابو کر لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں بھی کیا گیا۔ پولیس نے دو نوں واقعات کے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی اورملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں