دولاپتہ بچوں کو ٹریس کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا

 دولاپتہ بچوں کو ٹریس کر کے  لواحقین کے حوالے کر دیا گیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ بھوانہ سب انسپکٹر رضوان ہمراہی ٹیم نے لاپتہ دو بچوں کو ٹریس کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا ۔

مدرسے کے طالبعلم 13 سالہ فراز حسن اور 12 سالہ نعمان طاہر بھوانہ سے لاپتہ ہوئے ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں جا کر لاپتہ بچوں کی تلاش کی اورجدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے لاپتہ بچوں کو ٹریس کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا ۔ لواحقین نے تھانہ بھوانہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں