چناب نگر:چینی 200 روپے کلو تک فروخت،کارروائی کامطالبہ

چناب نگر:چینی 200 روپے کلو  تک فروخت،کارروائی کامطالبہ

چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر میں چینی کا بحران پھر شدت اختیار کر گیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

دکانوں پر چینی نایاب ہو چکی ہے ۔عوام کو انتظار کر کے بھی چینی حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور پر غیر فعال نظر آ رہی ہیں۔ بعض مقامات پر چینی 180 سے 200 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصنوعی قلت اور مہنگے داموں فروخت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں