مختلف دکانوں پر چھاپہ ،20 کلو بیمار جانور کا مضر صحت گوشت تلف

 مختلف دکانوں پر چھاپہ ،20 کلو  بیمار جانور کا مضر صحت گوشت تلف

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر قاسم رضا کی سربراہی میں چنیوٹ شہر میں کریک ڈاؤن کیا اورغیر قانونی سلاٹرنگ کرکے گوشت بیچنے والی مختلف دکانوں پر چھاپہ مارکر20 کلو بیمار جانور کا مضر صحت گوشت تلف کرادیا۔

جعلسازی کا مکروہ کاروبار کرنے پر ملزمان کیخلاف مقدمات بھی درج کرادیئے گئے ،گوشت پر سلاٹرنگ سٹمپ اور انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ ٹیم نے گوشت کا معائنہ کیا۔گوشت مضر صحت تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں