چنیوٹ دودھ بردار گاڑیوں اور 106 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

چنیوٹ دودھ بردار گاڑیوں اور 106 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈاتھارٹی کا صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں۔۔۔

سیفٹی ٹیموں نے سٹی اور گردونواح میں کریک ڈاؤن کیا۔26 دودھ بردار گاڑیوں سمیت 106 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی،صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی غلاظت کی موجودگی پرپکوان سنٹر کی پروڈکشن بندکردیا گیا۔ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر پکوان سنٹر کو بند کیا گیا۔قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 53ہزارروپے کے جرمانے عائد،ایک کلو ایکسپائر اشیا اور 3 کلو ممنوع چائنیز سالٹ برآمد کر کے تلف کردیا گیا۔علاوہ ازیں دودھ کے سیمپل ناقص پائے جانے پر ملک شاپس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں