اے ڈی سی جنرل کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس

اے ڈی سی جنرل کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن ریاض، سول ڈیفنس آفیسر محمود گل، کمپیوٹر آپریٹر مطیع الرحمان سمیت کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے اور ایسے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مشترکہ کارروائیاں کریں، کیونکہ ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں موجود غیر رجسٹرڈ کانٹا جات کو فوری طور پر سیل کیا جائے ، جبکہ وہ کانٹا جات جو اپنی ایپلی کیشن پر سرگرمیاں اپ ڈیٹ نہیں کر رہے ، ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں