پولیس ہینڈبال ٹیم نے ایجوکیٹر ٹیم کو شکست دے دی

 پولیس ہینڈبال ٹیم نے ایجوکیٹر ٹیم کو شکست دے دی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)معرکہ حق تقریبات کے سلسلے میں 78ویں جشنِ آزادی کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام شہباز شریف انڈور سپورٹس کمپلیکس ہال میں گرلز ہینڈبال میچ منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں پولیس ہینڈبال ٹیم اور ایجوکیٹر ہینڈبال ٹیم کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم شاندار کارکردگی کے بعد پولیس ہینڈبال ٹیم نے ایجوکیٹر ٹیم کو 14-10 سے شکست دے کر میدان مار لیا۔ تماشائیوں نے کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کو بھرپور داد دی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ حاجی محمد رفیع تھے ۔ محمد نعمان اور محمد علی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔پولیس ہینڈبال ٹیم کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 15 ہزار روپے کیش انعام اور ٹرافی جبکہ ایجوکیٹر ہینڈبال ٹیم کو دوسری پوزیشن پر 10 ہزار روپے کیش انعام اور ٹرافی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں