جشنِ آزادی تقریبات ، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام مشاعرہ

جشنِ آزادی تقریبات ، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام مشاعرہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)جشنِ آزادی و معرکہ حق کی تقریبات کے سلسلے میں ایف ڈی اے کے زیر اہتمام مشاعرہ ایف ڈی اے کمپلیکس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ قائمقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند مہمان خصوصی تھے۔۔۔

 جبکہ صدارت ممتاز شاعر نصرت صدیقی نے کی۔ مشاعرے کی نظامت مقامی شاعر شہزاد بیگ نے انجام دی اور اپنے کلام سے تقریب کا آغاز کیا۔قیصر عباس رند نے شعراء کرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ علم و ادب سے وابستہ شخصیات نے تحریکِ پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔ ولولہ انگیز شاعری، تحریروں اور مضامین کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی نئی روح پھونکی گئی اور آزادی کی جستجو کو تقویت ملی۔انہوں نے کہا کہ اس بار جشنِ آزادی کو ‘‘معرکہ حق’’ میں کامیابی اور کامرانی کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔ ان کے بقول، آپریشن ‘‘بنیان مرصوص’’ میں پاکستانی فوج نے تاریخی فتح حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، اور یہ کامیابی دراصل آزادی کے ثمرات میں سے ایک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں