یوم ازادی کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان جاری

 یوم ازادی کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان جاری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سے یوم ازادی کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔ 1350اہلکاروں کی نفری مختلف اوقات میں فرائض منصبی انجام دے گی۔

ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئے  خصوصی ٹریفک سکواڈز تشکیل دیدیئے گئے جو مختلف سڑکوں پر گشت کرینگے ویلنگ کرنیوالوں اور ویلرز کیلئے گاڑیاں تیار کرنیوالے مکینکس کیخلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے یوم ازادی کے  ٹریفک پلان کے اجرا پر کیا ۔انہوں نے کہا شہری آزادی کی خوشیوں کو احسن طریقے سے منائیں سڑکوں پر ہلڑ بازی، ون ویلنگ، تیز رفتاری یا دوسروں کی زندگیوں سے نہیں کھیلنے دینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں