بیرونی جیلوں میں15 ہزارپاکستانی بے یار ومدد گار،محبوب الزماں
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے سعودی عرب سمیت 24ممالک کی جیلوں 15000سے زائد پاکستانی شہریوں کی قید ہونے کی اطلاعات پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ۔۔۔
پاکستانی بے یار ومدد گار بندہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف ان ممالک سے پاکستانیوں کی رہائی،ان سے برادرانہ سلوک اور مراعات کی بحالی کیلئے بات کریں۔لاکھوں پاکستانی قیمتی زرمبادلہ کما کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب، یو اے ای سمیت دنیابھر میں ان ممالک کی تعمیر وترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ان ہزاروں محنت کشوں اور مزدوروں کو روزگار سے محروم کردیا گیا جن کے گھروں کے چولہے بجھ گئے اور وہ مسائل کا شکار ہو گئے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ حکومت کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والوں کو روکنے کیلئے بھی ٹھوس اور موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی کیونکہ غیر قانونی جانیوالے لوگ ہی زیادہ تر گرفتار ہوتے ہیں، حکومت کو مختلف ممالک میں گرفتار ان پاکستانیوں کی رھائی کیلئے خاطر خواہ انتظامات کرنے چاہیے تاکہ وہ جلد اپنے وطن واپس آ سکیں۔پاکستانی سفارتی مشنوں کو بھی اپنے ہم وطنوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آن لائن سسٹم کا اجرا کرنا چاہیے تاکہ وقت ضائع کیے بغیر ان کے مسائل حل ہو سکیں۔