چنیوٹ:20 کلو ناقص گوشت،500 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

چنیوٹ:20 کلو ناقص گوشت،500 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

چنیوٹ،گوجرہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) فوڈ سیفٹی ٹیم نے ویٹرنری سپیشلسٹ کے ہمراہ میٹ شاپس پر چھاپے مارے اور دو دکانوں سے 20 کلو سے زائد بیمار جانوروں کا انتہائی ناقص اور مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کردیا۔۔۔

2 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے گئے جنکے پاس انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔مضر صحت گوشت انتہائی ناقص حالت میں پایا گیا اور سلاٹرنگ سٹمپ بھی عدم موجودتھی۔ویٹرنری سپیشلسٹ نے معائنے کے بعد گوشت کو انتہائی مضر قرار دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر قاسم رضا کے ہمراہ شہر کی مین شاہراہوں پر ملک شاپس پر کریک ڈاؤن کیا اور500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔معروف ملک شاپ سیل اورقوانین کی سنگین ورزیوں پر بھاری جرمانے عائدکرنے کے علاوہ تفصیلی تجزیہ کیلئے دودھ کے نمونہ جات لیبارٹری بھجوادیئے گئے ۔ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آ فیسرٹو بہ ٹیک سنگھ قانتا مریم کو اطلا ع ملی کہ محلہ گلشن اقبال کا لونی میں دکاندارمضر صحت گو شت فروخت کر نے میں مصروف ہے جس پر ٹیم کے ہمراہ چھا پہ مار کر اسے مضر صحت گو شت فروخت کرتے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا جس کے پا س گوشت فروخت کرنے کا فوڈ اتھا رٹی کا لا ئسنس بھی نہ تھا ۔ سٹی پولیس نے پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسکی تلا ش شروع کردی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں