بوہڑاں والا گراؤنڈ میں ہینڈ بال میچ ،فیصل آباد گرین کامیاب

بوہڑاں والا گراؤنڈ میں ہینڈ بال میچ ،فیصل آباد گرین کامیاب

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)جشنِ آزادی اور معرکۂ حق تقریبات کے سلسلے میں بوہڑاں والا گراؤنڈ میں ہینڈ بال کا شاندار میچ منعقد ہوا، جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو جاندار کھیل پیش کیا۔

میچ دیکھنے کے لیے میجر جنرل ابوبکر شہباز (جی او سی گوجرانوالہ)، کرنل عدیل، میجر فیصل، کیپٹن اسامہ، ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور سٹی پولیس آفیسر بلال عمر سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔ہینڈ بال میچ فیصل آباد وائٹ اور فیصل آباد گرین کے مابین تین مرحلوں میں کھیلا گیا۔ پہلے میچ میں فیصل آباد گرین نے 14-25 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں فیصل آباد وائٹ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 25-26 سے میچ جیتا جبکہ فائنل میں فیصل آباد گرین نے 11-15 سے کامیابی سمیٹی۔ جیتنے والی ٹیم کو 50 ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 30 ہزار روپے اور ٹرافی سے نوازا گیا۔ ایونٹ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی میجر جنرل ابوبکر شہباز اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں