سابقہ رنجش پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

سابقہ رنجش پر شہری کو  فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ رضا آباد کے علاقے صدیق آباد میں سابقہ رنجش کی بنا پر ملز موں نے مبینہ طور پر جاوید کے بھائی عثمان کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر دی۔

 فائرنگ سے عثمان شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں