معرکۂ حق تقریبات ،روشن والا بائی پاس پر شجرکاری مہم

 معرکۂ حق تقریبات ،روشن والا بائی پاس پر شجرکاری مہم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)جشنِ آزادی معرکۂ حق تقریبات کے سلسلے میں روشن والا بائی پاس پر شجرکاری مہم کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پر بریگیڈیئر افتخار، لیفٹیننٹ کرنل عدیل اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے پرچم کشائی کی اور اپنے دستِ مبارک سے پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔تقریب میں کنزرویٹر فاریسٹ شوکت علی خان، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر انصر رسول، اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سمیت دیگر افسربھی شریک ہوئے اور شجرکاری میں حصہ ڈالا۔ چک نمبر 242 رب دسوہہ میں 10 ایکڑ اراضی پر فاریسٹ پارک قائم کر کے اسے ‘‘معرکۂ حق’’ کے نام سے منسوب کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں