یوم آ زادی ، طلبہ و طالبات کی ڈبل ڈیکر بس میں شہر کی سیر

 یوم آ زادی ، طلبہ و طالبات کی ڈبل ڈیکر بس میں شہر کی سیر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)جشنِ آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں محکمہ سیاحت، حکومتِ پنجاب اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیرِ اہتمام فری سپیشل ڈبل ڈیکر بس سروس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس کے تحت ڈویژنل پبلک اسکول سمیت مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو شہر کی سیر کرائی گئی۔ اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل کو شہر کی تاریخی اہمیت اور قومی تہوار کی روح سے روشناس کرانا تھا۔ڈبل ڈیکر بس میں سوار بچے شہر کی اہم سڑکوں اور مقامات سے گزرے ، جہاں فیصل آباد کو سبز و سفید جھنڈوں، برقی قمقموں اور قومی رنگوں سے سجایا گیا تھا۔ بچے ہاتھوں میں پرچم لہراتے  پاکستان زندہ باد  اور \"پاک فوج زندہ باد\" کے نعرے لگاتے رہے ، جبکہ ملی نغموں کی گونج نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔ منیجر آپریشن ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب ذاکر حسین نے کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد بچوں میں قومی یکجہتی اور پاکستان سے محبت کا جذبہ اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فری بس سروس سے بچوں کو نہ صرف تفریح ملی بلکہ شہر کی خوبصورتی اور ترقیاتی پہلوؤں سے بھی آگاہی حاصل ہوئی۔ بچوں نے اس تجربے کو یادگار قرار دیتے ہوئے حکومتِ پنجاب اور ٹورازم ڈپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں