ٹوبہ: غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے

ٹوبہ: غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی یاسر مشتاق کی نگرانی میں مختلف مقامات پر خوراک کی جانچ پڑتال اور معائنے کیے گئے ۔

 کارروائی کے دوران ہزاروں لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی اور غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔یاسر مشتاق کے مطابق قواعد و ضوابط اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے سیکشن 13 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ، جبکہ متعدد اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے ۔ اس موقع پر ناقص، غیر معیاری، ممنوعہ اور زائدالمیعاد اشیاء موقع پر ہی تلف کر دی گئیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر معیاری خوراک کے خلاف آواز بلند کریں اور صحت مند پنجاب کی مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں