سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام جشنِ آزادی ریس

سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام جشنِ آزادی ریس

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈویژنل سپورٹس ڈپارٹمنٹ اور ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیرِ انتظام جشنِ آزادی سائیکل ریس کا انعقاد ہوا۔

ریس کا آغاز ڈویژنل اسپورٹس آفیسر سید منظر فرید اور پرنسپل گٹی ہائیر سیکنڈری اسکول شوکت علی طاہر نے اقرا سائیکلنگ اکیڈمی، گٹی بھائیوالہ سے کیا۔60 سائیکلسٹوںنے حصہ لیا۔سینئر سپورٹس سائیکل کیٹیگری میں پہلی پوزیشن مسعود کمانڈو (پاکستان واپڈا)، دوسری واصف علی اور تیسری سلمان نے حاصل کی۔ جونیئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن سبحان، دوسری شائق اور تیسری فہد نے حاصل کی۔ عام سائیکل جونیئر کیٹیگری میں مبشر اوّل، شارم دوم اور صائم سوم رہے ، جبکہ عام سائیکل سینئر میں عاشر اوّل، شرجیل دوم اور خلیل سوم پوزیشن پر رہے ۔صدر ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن خادم حسین کھوکھر، غلام رسول انصاری، میڈم شبینہ، خالد اور سپورٹس انچارج گٹی سکول نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں