دیرینہ دشمنی کی بنا پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دیرینہ دشمنی کی بنا پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے محلہ صدیق آباد میں اسلم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کے بیٹے عمیر اسلم کو مبینہ طور پر قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس پر جان لیوا فائرنگ کردی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔