پاور لوم اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب
پینسرہ (نمائندہ دنیا)پاور لوم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد باری سائزنگ سدھار میں کیا گیا۔
جس میں صدر پاور لوم ایسویسی ایشن میاں عادل باری، رانا شاہد، میاں اعظم منظور، ملک بوٹا ،میاں محسن ،ملک اﷲ رکھا ،میاں کاشف سرور،و دیگر نے شرکت کی مقرین نے کہا ملک لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے جس پر اﷲ تعالی کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے آزادی کی قدر فلسطین و کشمیریوں سے پوچھی جائے جن پر ظم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہمیں ہمیں وطن کی بقا کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا آخر میں کیک کاٹتے ہوئے ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔