چنیوٹ: چہلم جلوس ،سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔ اس حوالے سے ڈی پی او عبداللہ احمد نے بتایا کہ ضلع بھر میں 17 جلوس اور 16 مجالس کا انعقاد ہوا۔
جن کی سکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد افسرا ور جوان تعینات کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ مجالس و جلوسوں کے لیے فور لیئر سکیورٹی پلان نافذ کیا گیا۔ شرکا کو مخصوص انٹری پوائنٹس، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور فزیکل سرچ کے بعد ہی اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ اس کے علاوہ تمام مجالس و جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں، ویڈیو ریکارڈنگ اور سرویلنس وہیکلز کے ذریعے کی گئی۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھا گیا اور حکومتی ضابطۂ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ ضلع بھر میں پہلے ہی واضح کر دیا گیا تھا شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔