چنیوٹ :فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں ، جر مانے ،ناقص دودھ تلف

چنیوٹ :فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں ، جر مانے ،ناقص دودھ تلف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملاوٹ کے ناسور کے خاتمے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات سرگرم ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں ضلع بھر میں متعدد فوڈ بزنسز کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 69 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

چیکنگ کے دوران دودھ اور گوشت فروخت کرنے والی دکانوں کی کڑی نگرانی کی گئی۔ ناقص کوالٹی کے دودھ پر جرمانہ کرتے ہوئے 15 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ اسی طرح میٹ شاپس پر صفائی کے ناقص انتظامات اور ورکرز کے میڈیکل اسکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پائی گئی۔ فریزر سے 4 کلو باسی گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا اور دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں