آئینِ پاکستان اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا : عجاز چودھری

 آئینِ پاکستان اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا : عجاز چودھری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے یومِ عالمی اقلیتی حقوق کے موقع پر پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دینِ اسلام اور آئینِ پاکستان میں کوئی جبر نہیں، تمام انسانوں کے بنیادی حقوق برابر ہیں۔

 پاکستان میں تمام شہری یکساں حقوق رکھتے ہیں جبکہ ہندوستان میں آج بھی اقلیتوں کے حقوق کی بدترین پامالی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے ہر مذہب کے انسان کو مذہبی آزادی دی، اور آئینِ پاکستان بھی اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر چیئرمین بلاول بھٹو تک قیادت نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے ۔محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور رسول اکرم ﷺ نے اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا۔ اسلام ہمیں باہمی احترام اور ہم آہنگی کا درس دیتا ہے ۔ آئین عبادت کی آزادی دیتا ہے اور پاکستان ایک سماجی انصاف اور شرعی اصولوں پر قائم جمہوری ملک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں