محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام زونل سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام زونل سیرت النبی ؐ کانفرنس زونل ایڈمنسٹریٹر گلاب ارشد کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن ہال میں منعقد ہوئی۔
روحانی اجتماع میں ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف شاہد ارسلان اور زونل خطیب اسلم ساقی سمیت علمائے کرام و معزز شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔زونل ایڈمنسٹریٹر گلاب ارشد نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی سیرت تمام انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے ۔ سیرت طیبہ ؐپر چلنا ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگی کے ہر شعبے میں سیرت النبی ؐ کو عملی طور پر اپنائیں۔ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف شاہد ارسلان نے کہا کہ میلاد النبی ؐ کی محافل دراصل رحمت و برکت کا ذریعہ ہیں اور انہی محافل کے ذریعے ہمیں اخوت، بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبیؐ پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے ۔زونل خطیب اسلم ساقی نے کہا کہ محافل میلاد عوام کے دلوں کو نورِ ایمان سے منور کرتی ہیں ۔